پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی نہیں کرائے کی جماعت ، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی نہیں کرائے کی جماعت ، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی جماعت نہیں بلکہ ایک کرائے کی جماعت ہے، موجودہ دور حکومت میں ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے اور مہنگائی تین گنا زیادہ ہو گئی ہے،غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے۔منگل کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرہم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی لازوال اور تاریخی دوستی ہے ،اگر ہمارے وزیراعظم وہاں بیٹھ کر یہ کہیں گے کہ جاپان اور جرمنی ہمسایہ ممالک ہیں تو کون ہمیں سنجیدہ لے گا ،یہ بیان مضحکہ خیز ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی سے روزانہ کے اخراجات تین گنا زیادہ ہوئے ہیں ،غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے ،ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے اور مہنگائی تین گنا زیادہ ہو گئی ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی جماعت نہیں بلکہ ایک کرائے کی جماعت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چوروں کا راستہ روکا گیا جبکہ موجودہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں ٹیکس چوروں کو راستہ دیا جا رہا ہے ۔
مریم اورنگزیب