مردان ،ایپکا اور آل گورنمنٹ ایمپلائز اینڈ ورکرز فیڈریشن کی احتجاجی ریلی
مردان (بیورورپورٹ ) ایپکا اور آل گورنمنٹ ایمپلائز اینڈورکرز فیڈریشن مہنگائی اور ایپکا کے صوبائی صدر کے تبادلے کے خلاف سی اینڈ ڈبلیو آفس سے پاکستان چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے تھے۔ اور اُس پر مطالبات کے نعرے درج تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب کشمیری صوبائی صدر ایپکا ، غلام سرور صدر نوشہرہ ، لطیف خان صدر ایجوکیشن کونسل، حافظ انعام جنرل سیکرٹری ، شرافت اللہ یوسفزئی پیرا میڈیکل ، سرتاج مایار ، وقاص خان ، بنگش ، حضرت حسین ، تاج محمد ، قیوم خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200%اضافہ کیا جائے۔ سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کیا جائے۔ ایڈھاک ریلیف کو فوری طور پر بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔ ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیری کا تبادلہ فوری طورپر منسوخ کیا جائے۔ کلرکوں کو ٹائم سکیل اور پیرا میڈیکل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔ محکمہ صحت کے کلرکوں اور کلاس فوروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے۔ اساتذہ کو ٹائم سکیل بمعہ سروس سٹرکچر دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئے روز اشیاء خورد نوش ، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کی کمر توڑدی۔ سرکاری ملازمین تحریک انصاف کی حکومت سے کافی توقعات وابستہ تھے۔ لیکن انھوں نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کرکے سرکاری ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے دیگرمطالبات جو حل طلب ہیں۔ فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے