صدارتی نظام آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہوگا،فروغ نسیم

صدارتی نظام آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہوگا،فروغ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے، اس کیلئے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرنا ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فی الحال وزیراعظم، کابینہ یا وزارت قانون میں قانون سازی پر غور نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے بھی منظوری لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی نظام آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہوگا۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر عوام صدارتی نظام لانا چاہیں تو سر آنکھوں پر، عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون میں فی الوقت صدارتی نظام کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی ہے
فروغ نسیم