ینگ فارمسٹ کمیونٹی کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)ینگ فا ر ماسسٹ کمیونٹی پاکستان نے فار ماسسٹ کیلئے منا سب سروس سٹر کچرز اورسپر یم کو رٹ حکم کے مطا بق فارما سسٹ کی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں تعیناتیوں کے حوالے سے پشاور پر یر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظاہر ے کی قیا دت ڈا کٹر فر ما ن کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پران کے مطا لبات در ج تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ حکومت نے فا رما سسٹوں کو یکسر نظر انداز کیا ہے جبکہ ہسپتا لوں میں فارما سسٹوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ فا ر ما سسٹ کا کام ہے مر یضوں کو ادویا ت دینا ۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آ ئی ایکٹ میں ر یگو لر اسا میوں پر تعیناتی کی جا ئے اور ان کی حق تلفی نہ کی جا ئے ۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ کیٹیگر ی سی کو کیٹگری بی میں تبد یلی کو روکا جا ئیبی ایچ اوز میں فارماسسٹ کی تعیناتی لازمی کی جا ئے ،جبکہ فا ر میسی ایکٹ 1967ء میں ترمیم کیا جا ئے بصورت د یگر ہم اپنا احتجاج کا دائر ہ وسیع کر ینگے۔