اعتزاز احسن کی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

اعتزاز احسن کی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ۔ ترجمان کے مطابق جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرانے اور انہیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے ۔ درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے ڈائریکٹر رائے نصراللہ کو جمع کرائی گئی ۔ ترجمان کے مطابق اعتزاز احسن کے نام سے دی گئی درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس مجھے بدنام کرنے کی ایک سازش ہے، میرے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے بیانات دے کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔میرے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس بند کرائے جائیں اور انہیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
اعتزاز احسن