علم کا حصول انسانیت کی معراج ‘ ذوالفقار کھوسہ کی مختلف وفود سے بات چیت

علم کا حصول انسانیت کی معراج ‘ ذوالفقار کھوسہ کی مختلف وفود سے بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کے وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ علم کا حصول انسا نیت کی معراج ہے تعلیم کو صرف روز گار کے حصول کا ذریعہ نہ سمجھا جائے بلکہ اس کی حکمت بھی اپنائی جائے محسن انسا نیت علم کا شہر ہونے کے با وجود علم میں اضافہ کی دعا ما نگا کرتے تھے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ ، غازی یو نیورسٹی ، غازی خان میڈ یکل کالج، ایجو کیشن کالج ، درجنوں کالجز ، ہائی اور ہا ئر سیکنڈری سکولز ہماری علم دوستی کا ثبوٹ ہیں جن سے نہ صرف ضلع ڈیرہ غازیخان بلکہ ڈویثرن بھر کے نو جوان استفادہ کر رہے ہیں ۔