کرپشن کیس ‘ محکمہ صحت لودھراں ’’بیمار‘‘ افسرمال کما کر ہشاش بشاش
گوگڑاں(نمائندہ پاکستان)محکمہ صحت میں چند ماہ قبل ہونے والی دو نمبریوں پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر کا نوٹس سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق گیلانی اور ان کے خاص عملہ کے ملازمین ھیڈکلرک سلیم جہانگیر محمد جعفر نے لودھراں میں کرہشن کے تمام ریکارڈ قائم کردیے تھے جن میں بے شمار جعلی بھرتیاں اور غیر قانونی اپ گریڈیشن پر گھپلے کیے گئے تھے جس کا لیٹر محکمہ فنانس نے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افس کو بھی لکھا لیکن محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کوئی بھی محکمنہ کاروائی نہ کی اور سابقہ سی اوطارق گیلانی کے ریٹائرڈ منٹ آڈر جاری کرکے پینشن کے آڈرز جاری کردیے روز نامہ روز نامہ پاکستان کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے پر محکمہ صحت کے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے سابق سابق سی او ہیلتھ طارق گیلانی کے قریبی دوست دست راست کنٹر یکٹ پر مہانہ پانچ لاکھ روپے تنخواہ لینے والے ڈاکٹر مختیار شاہ کو انکوائری سونپ دی تھی مگر بتایا گیا کہ مختیار شاہ خود بھی کروڑوں روپے کے گھپلوں کی انکواریوں کا سامنا کر رہے ہیں جس پر خود کرپشن کے الزمات ہیں وہ کسی طرح کرپشن کے حوالے سے انکوائری کیسے کرسکتے ہیں۔جس سے لودھراں کی عوام میں مایوسی چھا گئی سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب موجودہ ایم این سی ایچ پرگرام مختیار شاہ اور سابق سی او طارق گیلانی ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں معلوم ہوا ہے کے انکوائری افیسر مختیار شاہ سابق سی او طارق گیلانی کو بچاتے ہوئے معاملے کو دبا دیا ہے جس سے انصاف کے تمام تقاضے ختم ہوتے نظر ارہے ہیں موجودہ سی او ہیلتھ نے سابقہ کرپشن پر لیٹر بازی کرنے کی بجائے چوروں سے ڈیل کرلی ہے ۔