ملکی معیشت تباہ ‘ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ‘ سید مرتضیٰ محمود

ملکی معیشت تباہ ‘ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ‘ سید مرتضیٰ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معشیت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے حکومت زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آرہی لیکن خواہش ہے کہ موجودہ وزیراعظم اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریں ‘اس سے ملک کا وقار بلند ہوگا ،کیونکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک کسی وزیراعظم (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نے اپنی مدت پوری نہیں کی ،صادق آباد کے تاجروں کے نقصان کے ازالہ کیلئے بہت جلد ان کے پاس پہنچوں گا ،غیر ملکی دورے کی وجہ سے میں تاجروں کے پاس نہیں جاسکا ،ہمارے ٹکٹ ہولڈر رانا طارق محمود خاں تاجروں کیساتھ کھڑے رہے ہیں میں خود بھی بہت جلد تاجروں کے درمیان موجود ہوں گا،تاجر برادری کے نقصان کا ازالہ ہر صورت کروایاجائے گا‘ کچہ آپریشن میں اگر کسی پولیس ملازمین نے زمیندار کی گندم اٹھائی ہے تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے جمالدین والی میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ ہماری پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جھوٹ پرمبنی ہیں مخالفین نت نئے پروپیگنڈہ میں مصروف رہتے ہیں جس کا حقیقت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،بہت جلد شوگر سیس کے فنڈز سے ٹلو روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروائیں گے یہ ہماری اولین ترجیح ہے شوگر سیس کے فنڈز سے جمالدین والی سے صادق آباد تک ‘کوٹ سبزل سے ماہی چوک تک میٹل سٹرک کی تعمیر کاکام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے ،انھوں نے مزید کہاکہ پارلیمنٹرین کے انگلینڈ میں کرکٹ میچوں سے دوستی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔اس موقع پر مختار احمد جام‘ ملک ساجد محمود‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ سید احمد رضا شاہ‘ منگل خان انڑ‘ رئیس یاسر ورند ودیگر بھی موجود تھے ۔