ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت قومی صحت ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد(آئی این پی ) ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے بطور وزیر مملکت برائے قومی صحت اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے، وزارت میں کارکردگی میرٹ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
اور شفافیت رہنما اصول ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔منگل کو ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے وزارت قومی صحت کا دورہ کیا ۔ وزارت صحت کے سینیئر افسران نے وزیرقومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا وزارت میں کارکردگی میرٹ اور شفافیت رہنما اصول ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اہم زمہ داری کو نبھانے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔