وزیرا عظم کا ایران میں بیان ملک دشمنی کے مترادف ‘ پیپلز پارٹی کا وار
ملتان(نیوز رپورٹر) گھوسٹ وزیراعظم عمران نیازی نے ایران میں مودی کی زبان بول کر پاک آرمی اور ملکی بیانیے کی کھلی نفی کی جو سراسر ملک دشمنی کے مترادف ھے قوم کو بتایا جائے کہ وہ دنیا کو کیا پیغام دینا چایتے ھیں کیا وہ دنیا میں پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرکے ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل نہیں کر رھے? جبکہ لگتا ھے عمران نیازی کو لانے والے ابھی تک اسے کنٹینر سے نیچے نہ اتار سکے اور سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
نیازی اقتدار میں آ کر بھی آج تک جگہ جگہ کنٹینر والے بھاشن دیتا نظر آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سیّد احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی ہنجاب و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار علی خان، سابق ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، بابو نفیس انصاری، ڈویڑنل صدر ملتان خالد حنیف لودھی، ضلعی صدر ملتان میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راؤ ساجد علی، میاں عرفان شفیع، ضلعی رئیس الدین قریشی اور ڈویڑنل صدر شعبہ خواتین شگفتہ حبیب نے مشترکہ بیان میں کیا ہے اور کہا ہے کہ ناہل وزیراعظم عمران نیازی کا جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملانے والا بیان ملک و قوم کی جگ ھنسائی کے سوا کچھ نہیں جبکہ ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اراکین پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے خلاف احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں اور عمران نیازی کی فرسٹ چوائس ارسطو وزیر خزانہ کی ناہلی اور دیگر تبدیل کئے گئے لوٹے وزیروں کی ناکامی درحقیقت سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی ھی کی ناکامی ہے جسے من و عن تسلیم کرتے ھوئے عمران نیازی کو فوری مستعفی ھو جانا چاہیئے۔
پیپلز پارٹی