جنوبی پنجاب ‘ ججز تعیناتی میں مناسب نمائندگی نہ ملنا کہاں کا انصاف ‘ حیدر عثمان

جنوبی پنجاب ‘ ججز تعیناتی میں مناسب نمائندگی نہ ملنا کہاں کا انصاف ‘ حیدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن ملتان کے صدر بار ملک حیدر عثمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کوججز تعیناتی میں مناسب نمائندگی نہ ملنا ایک اہم مسئلہ ہے۔اس سمیت دیگر مسائل کا حل علیحدہ صوبے میں ہے۔ اس سلسلے میں جاری علیحدہ صوبے کی تحریک کو بھرپور سپورٹ کرتے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں کم ازکم 6ججز جنوبی پنجاب سے تعینات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 60مقرر ہے اور اس وقت 46 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔جبکہ 14 سیٹیں خالی ہیں۔جن پر اب تعیناتی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔جنوبی پنجاب کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک کرتے ہوئے ججز تقرری میں محروم رکھا جارہا ہے۔صورتحال یہ ہے کہ سال ء 2013 سے اب تک صرف دو جج لاہور ہائیکورٹ میں اس بار کی نمائندگی کررہے ہیں۔اس خطے کے وکلاء ٹیلینٹ میں کسی سے کم نہیں ہیں۔اس دھرتی کے وکلاء نے عدلیہ میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔موجودہ چیف جسٹس پاکستان کا تعلق بھی اسی خطے ہے۔اسلئے وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ججز تعیناتی میں جنوبی پنجاب کو بھرپور نمائندگی دی جائے۔ساٹھ ججز پر مشتمل ہائیکورٹ میں کم از کم 25ججز جنوبی پنجاب سے تعینات کئے جائیں۔پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ارشد وقاص ، نائب صدر ساجد ایزدی ، میاں عباس احمد ، کشمیرا نیاز ، شیخ غیاث الحق اور عمیر رزاق بھٹی سمیت ایگزیکٹو ممبران شریک تھے۔
حیدر عثمان