ڈیرہ ڈویژن : مراکز قائم ،5لاکھ سے زائد میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ

ڈیرہ ڈویژن : مراکز قائم ،5لاکھ سے زائد میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)۔ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گندم خریداری کیلئے 44مراکز قائم کیے گئے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے . 138389موصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے . ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے پانچ لاکھ 44ہزار میٹرک ٹن(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

گندم خریدی جائے گی فی ایکڑ بار دانہ اور سنٹر کی سطح پر ٹارگٹ و دیگر پالیسی ایک دو روز کے اندر صوبائی سطح پر فائنل ہو جائے گی. یہ بات کمشنر اسداللہ فیض کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی . کمشنرنے کہاکہ ہر گندم خریداری مرکز پر مڈل مین کا داخلہ بند کیا جائے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے بار دانہ کا اجراء اور گندم خریدی جائے. قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا . ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان سے 37024،ضلع راجن پور سے 43807مظفرگڑھ سے 36996اور ضلع لیہ سے 20562درخواستیں موصول ہوئی ہیں . ڈپٹی کمشنرز نے علاقوں میں گندم کی کٹائی اور موسم کی صو رتحال کو دیکھتے ہوئے بار دانہ کا اجراء اور گندم خریداری کیلئے ابتدائی شیڈول دے دیا ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ساڑھے آٹھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال ساڑھے چھ لاکھ درخواستیں ملی تھیں . کاشتکارو ں سے 1300روپے فی چالیس کلو گرام گندم خریدی جائے گی. اس موقع پر ضلع کے افسران جبکہ مظفرگڑھ ، لیہ او رراجن پور کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران ویڈیو لنک پر موجو د تھے