جعلی اوزان ‘ باٹ سے خریداری ‘ کاشتکاروں کو لوٹنے کا منصوبہ ‘ بیوپاری سرگرم
ملتان (سپیشل رپورٹر)گندم کے کاشتہ علاقوں میں آڑھتیوں اور بیوپاریوں نے جعلی اوزان اور باٹ سے گندم کی خریداری کاعمل شروع کررکھا ہے جس سے ان پڑھ اور سادہ لوح کسانوں کوجعلی باٹ کے ذریعے لوٹاجارہا ہے جعلی باٹ سے زیادہ گندم لے کرسٹاک کرنے لگے ہیں جس سے کسانوں کو سالانہ جعلی اوزان کے ذریعے لاکھوں روپے کانقصان پہنچایاجاتا ہے کسانوں نے ارباب اختیار سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
اپیل کی ہے کہ آڑھتی دستی کنڈے وٹے بناکر گندم کی خریداری میں ہیراپھیری کرتے ہیں بعض آڑھتیوں کے جعلی کنڈے گزشتہ سال پکڑے گئے تھے رواں سال پھر آڑھتیوں نے دونمبر باٹ اور کنڈوں کے ذریعے کسانوں کولوٹنا شروع کردیا ہے جبکہ محکمہ لیبرکے افسران صرف شہروں تک محدودہوکررہے گئے ہیں دیہی علاقوں میں دکانداراور آڑھتی ستی باٹ اور کنڈے وٹے بنواکر خریدوفروخت کرتے ہیں کسانوں نے ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ دیہی علاقوں لاڑ ،قصبہ مڑل ،محمدپور،ٹبہ پیر تنوں ،آراپلی سمیت کئی دیگر علاقوں میں جعلی باٹ کی روک تھام کی جائے ۔