ڈیرہ ‘ ٹبی قیصرانی میں حفاظتی انجکشن لگنے سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ‘ انکوائری کا مطالبہ

ڈیرہ ‘ ٹبی قیصرانی میں حفاظتی انجکشن لگنے سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ‘ انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی شہر تونسہ شریف کے علاقہ ٹبی قیصرانی میں حفاظتی ٹیکہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

لگنے سے 9ماہ کابچہ جابحق تفصیل کیمطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی علاقہ تونسہ شریف میں اللہ ڈتہ ممدانی نے بتایا کہ ھفتہ کیروز محکمہ صحت کی ٹیم نے اسکے نوماہ کیبیٹے سطوت الرحمن کو حفاظتی انجیکشن لگایاجس سے فوری طور پر اسکی حالت خراب ھوگئی اور اسے الٹیاں اور موشن لگ گئے جسے فوری طور پر ٹبی قیصرانی ھسپتال لیجایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نوید قیصرانی اور ڈاکٹر سجاد قیصرانی کو صورتحال سے آگاہ کیا مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہ لیا اور تسلی دی کہ انجکشن لگنے سے اسطرح طبیعت بگڑجاتی ھے اسمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں اسکے چند گھنٹے بعد بچہ جابحق ھوگیا اللہ ڈتہ نے وزیراعلی پنجاب سے ناقص اور جعلی ادویات کے استعمال پر انکوائری کامطالبہ کیا ھے۔