بلاول نے اسمبلی میں نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھایا، نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت میں بھٹو زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی معذوروں میں بلاول بھٹو کا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی بنیادوں پر کھڑی حکومت جلد عوامی سونامی میں بہہ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ غیر منتخب شخصیات کی کابینہ میں شمولیت سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے اراکین پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بگڑتی معیشت بری اقتصادی صورتحال کا حل پارلیمنٹ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا کر اپنی اناء کی وقتی تسکین افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہلیت اور سیاسی نابالغی کو چھپانے کیلئے مخالفین پر تنقید خوف کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ 10ماہ کے دوران 60فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی اور عوامی مسائل عروج پر ہیں۔
نیئر بخاری