حادثے ،بچے سمیت 3جاں بحق ،2افراد کی خودکشی ،نشی ہلاک

حادثے ،بچے سمیت 3جاں بحق ،2افراد کی خودکشی ،نشی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ رحیمیارخان ‘ چشتیاں‘ کچا کھوہ ( خبر نگار خصوصی ‘نمائندگان پاکستان ) حادثے میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق ‘ 2 افراد کی خودکشی ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق گھریلو حالات سے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

تنگ آکر بزرگ شخص نے خود کشی کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ پرانی کوتوالی کی حدود چونگی نمبر 9 کے رہائشی 65 سالہ محمد انیق نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔دریں اثنا گلگشت کے علاقہ ایم ڈی اے چوک کے قریب اینٹوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھا شخص توازن قائم نہ رکھتے ہوئے گر پڑا۔اور ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا۔ٹرالی ڈرائیور نے اپنے ساتھی کی لاش چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لی تاہم شناخت نہ ہوسکی۔رحیمیارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل ڈالے، ایک جاں بحق، تین شدیدزخمی، ہسپتال منتقل، نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سہجہ کی حدود کوٹلہ معززین کے علاقہ کے رہائشی امتیازاحمد نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کابھائی شاہدمشتاق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ کوٹلہ معززین سے کچھ ہی فاصلہ پر نامعلوم ٹریکٹرڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اس کابھائی شاہدمشتاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کے ہمراہی تینوں شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل، نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرچھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا۔ بھائی امتیازاحمد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تیز رفتار رکشہ نے بے قابو ہوکر سکول سے گھر آنیوالا 8سالہ طالب علم کو کچل ڈالا، ہسپتال منتقل، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،5کمسن بچوں سمیت39افراد زیر علاج۔تفصیل کے مطابق ٹبہ غریب شاہ کارہائشی8سالہ طالب علم رحمن علی جو کہ سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آرہاتھا کہ اسی دوران تیز رفتار رکشہ نے بے قابو ہوکر اسے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امدادکیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن طالب علم رحمن علی جانبر نہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے39افراد جن میں خانپور کارہائشی3سالہ ریحان نصیر، رمضان کی بستی کی10سالہ مدیحہ بی بی، صادق آباد کا10 سالہ فضل الرحمن، شاہ پور کی4سالہ ثانیہ بی بی، ترنڈہ سوائے خان کا45سالہ عبدالرزاق، گلشن اقبال کا35سالہ محموداحمد، چک86این پی کی65سالہ مجیداں بی بی، عزیز آباد کا50سالہ محمدآصف، شہباز پور کا 35سالہ عاشق حسین، چک118 پی کا40سالہ جگمال بادل، نیازی کالونی کی45سالہ بلقیس بی بی، خانپورکا13 سالہ فہد ریاض، 22سالہ شہزاداحمد، ترنڈہ سوائے خان کا50سالہ محمداکرم اور نوریوالی کی رہائشی25سالہ فوزیہ بی بی وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کوہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ گھریلو ناچاقی، پسند کی شادی اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 3خواتین سمیت6 افراد کااقدام خودکشی، ہسپتال منتقل، 24سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، تفصیل کے مطابق صادق آباد کی رہائشی13سالہ آسیہ بی بی، اوباڑو کی16سالہ آسیہ بی بی، راجن پور کلاں کی24سالہ عذرا بی بی، ڈہرکی کا14سالہ آصف علی، آٹومارکیٹ کا30سالہ شہباز اورجنرل بس اسٹینڈکا47سالہ شہزادعلی نے آئے روز کی گھریلوناچاقی، پسند کی شادی اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر اور گندم میں ڈالنے والی زہریلی گولیاں کھالیں، حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ24سالہ عذرا بی بی کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی ٹبہ نیک پورہ میں نو بچوں کے والد محنت کش محمد سعید نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ٹبہ نیک پورہ کا رہائشی محمد سعید جو کہ دو بیٹے اور سات بیٹیوں کا باپ تھا اور مقروض ہونے کی وجہ سے شدید پریشان تھا۔ وقوعہ کے وقت متوفی اپنی بیٹھک میں سویا ہوا تھا۔ علی الصبح گھر والوں نے اٹھانے کیلئے بیٹھک کا دروازہ کھولا تو محمد سعید کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالہ کر دی ۔ جس کے بعد محمد سعید کو نمازِ جنازہ کے بعد قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کچا کھہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچاکھوہ نشہ نے ایک اور جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق کچاکھوہ کی نواحی بستی غریب آباد کا رہائشی منیراحمد عرصہ دراز سے نشے کا عادی تھا تاہم گزشتہ روز نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی اس کو کچاکھوہ ہسپتال میں لایاگیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
حادثات