سعودی عرب میں 37دہشت گردوں کے سر قلم کردئیے گئے
ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 37 دہشت گردوں کے سر قلم کردئیے گئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ کرنے والے 37 افراد کے سر قلم کردئیے گئے، سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام افراد سعودی شہری ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے چھ شہروں ریاض، مکہ، مدینہ، الشرقیا اور القاسم عصر میں سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز دہشت گردی کے الزام میں 13 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ہونے والے ملزمان بھی مقامی شہری تھے۔
سر قلم