خواجہ سعداورسلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ سعداورسلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی ،جسٹس ملک شہزاداحمدپرمشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرےگا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،جسٹس ملک شہزاداحمدپرمشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرےگا ۔خواجہ برادران کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتارکیا،نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت منظورکرکے رہائی کاحکم دے۔