جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی امین سے حلف لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی امین احمدکی بطورسپریم کورٹ جج کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز،بارکے نمائندے اورسینئروکلاشریک ہوئے، جسٹس قاضی امین نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،چیف جسٹس آصف کھوسہ نے جسٹس قاضی امین سے حلف لیا۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی محمد امین نومبر 2014 سے مارچ 2019 تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے ہیں۔