اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا بطور گواہ بیان ریکارڈ

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا ...
اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا بطور گواہ بیان ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکےخلاف احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج احتساب عدالت محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی، جے آئی ٹی سربراہ واجدضیانے بطورگواہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے تمام افرادکے بیانات ریکارڈکیے،صدرنیشنل بینک سعیداحمدکابیان بھی ریکارڈکیا،گواہ واجد ضیا نے کہا کہ نیب،ایف آئی اے،ایف بی آراوردیگراداروں سے ریکارڈاکٹھاکیا، سعیداحمدنے اپنے نام پرمختلف بینک اکاؤنٹس کی تردیدکی،تاہم سعیداحمدنے غیرملکی بینک میں اکاو¿نٹ کااعتراف کیا۔
واجدضیا نے عدالت کو بتایا کہ یہ بینک اکاؤنٹ اسحاق ڈارکی ہدایت پرکھولاگیا،اسحاق ڈار کے کہنے پر سعید احمد نے ملزم محمد کو چیک بک دی، بینک اکاؤنٹ کامقصدقرض حاصل کرنااورکاروبارکوسہولت دیناتھا۔واجد ضیا نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈارکابیان بھی قلمبند کیا،1992 تا 2008 اسحاق ڈارکے اثاثوں میں 91 فیصداضافہ ہوا، اسحاق ڈاراپنے اثاثوں سے متعلق کوئی وضاحت نہ دے سکے ۔احتساب عدالت میں سربراہ جے آئی ٹی واجدضیاکابیان قلمبندکر لیا گیا،ان کے بیان پر جرح آئندہ سماعت پرہوگی ،عدالت نے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی ۔