عمرکو ٹ کے ضلع اکاؤنٹ آفیس میں اکاؤنٹ آفس سندھ پینشن سینٹر کا افتتاح کیا

عمرکو ٹ کے ضلع اکاؤنٹ آفیس میں اکاؤنٹ آفس سندھ پینشن سینٹر کا افتتاح کیا
عمرکو ٹ کے ضلع اکاؤنٹ آفیس میں اکاؤنٹ آفس سندھ پینشن سینٹر کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکو ٹ ( سید ریحان شبیر ) اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے آج ضلع عمرکو ٹ کے ضلع اکاؤنٹ آفس میں ضلع اکاؤنٹ آفس سندھ پینشن سینٹر کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے کہا کہ سندھ کے22 اضلاع میں ڈائریکٹ کریڈٹ سینٹر کے قیام کرچکے ہیں اور بقایا 06 سینٹروں کا افتتاح جلد کیا جا ئے گا .

انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج پینشنر کو سہولت دینا اور انہیں احترام اور عزت کے ساتھ ان کی اجرا کی رقم دینے کے لیے ہی سندھ پینشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت مختلف محکموں میں سرگرم ایجنٹ مافیوں کا خاتمہ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں اس وقت کل 2734 ٹوٹل پینشنر ہیں جن میں سے 2597 پینشنروں کے کیس کے کاغذات مکمل کرلیے گے اور انہیں جلد پینشن فراہم کی جائے گی .

انہوں نے ضلع عمرکوٹ کے تمام محکموں کے آفسران کو ہدایت کی کہ 2019 اور2020 میں ریٹائیرڈ ہونے والے تمام ملازمین کی پینشن کے کاغذات ، جی پی فنڈز اور دیگر فنڈز کے کاغذات تیار کرکے اکاؤنٹ آفسر کو ارسال کریں تاکہ ریٹائیرڈ ہونے والے ملازمین کو ریٹائیرڈمینٹس کے وقت کوئی دشواری کا سامنا پیش نا آئے ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ریٹائیرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے دسمبر 2019 تک ایک سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت آن لائن جی پی فنڈز کے اجرا کے لیے سندھ بھر کے تمام اضلاع میں جی پی فنڈز سینٹر قائم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام ضلع آفسران اولڈ ایج پینشنر کے مسائل کو سندھ پینشن سینٹر کے تحت ترجیحاتی بنیادوں پر حل کریں .

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر حاجی محمد اقبال پٹھان نے اکاؤنٹنٹس جنرل سندھ غفران میمن اور ڈپٹی اکاؤنٹس جنرل سندھ عبدالواجد علی کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کے تحفے پیش کئے گے ، اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفسر غلام حیدر ، سہیل احمد کنبھر، محبوب علی لغاری ، دیون داس کھتری ، منظور چانڈیو اور دیگر محکموں کے آفسران موجود تھے .