پشاور،ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والے 9 افرادگرفتار

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والے 9 افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور میں سوموار کے روز مبینہ پولیو قطروں سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامہ آرائی اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیاایس پی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ،گرفتارافراد 2 روزپہلے توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں،ایس پی کا کہنا ہے کہ سکول پرنسپل روپوش ہے،اسے جلدگرفتاری کرلیں گے۔