وزیر ہوابازی غلام سرور اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میں ’ جنگ ‘ چھڑ گئی

وزیر ہوابازی غلام سرور اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میں ’ جنگ ‘ چھڑ گئی
وزیر ہوابازی غلام سرور اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میں ’ جنگ ‘ چھڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والے وفاقی وزراءکے قلمدانوں میں ردو بدل کر دیاہے جن میں فواد چوہدری ، وزیر پٹرولیم شامل ہیں تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تاہم اب تبدیلیوں سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن دوسری جانب فردو س عاشق اعوان نے وزیر پٹرولیم کی تبدیلی کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز “کے پروگرام میں سابق وزیر پٹرولیم اور موجودہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے خصوصی شرکت کی جس دوران صحافی عادل شاہ زیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” فردو س عاشق اعوان نے پٹرولیم منسٹری کے حوالے سے بیان دیاہے کہ کوئی کوتاہی نہیں ہوئی بلکہ وہاں پر ڈاکہ مارا گیاہے اور اعدادو شمار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔“ غلام سرور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فردو س عاشق اعوان نے یہ بات ماضی کی حکومتوں کے بارے میں کی ہو گی جس پر صحافی شاہ زیب نے کہا کہ یہ بات انہوں نے آج کابینہ اجلاس کے بعد کی ہے اور عمر ایوب کا نام بھی لیاہے ۔ غلام سرور نے کہا کہ کابینہ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی ، پتا نہیں انہوں نے کس حوالے سے یہ بات کی ہے ، میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتاہوں ، سیاست کو کبھی بھی ذریعہ پہنچا ن اور ذریعہ معاش نہیں بنایا ہے ، میری تو جنگ ہی کرپٹ لوگوں کیخلاف ہے ۔
صحافی شاہ زیب نے کہا کہ مشیر اطلاعات کا کابینہ کے سینئر وفاقی وزیر کے خلاف اتنا غیر ذمہ دارانہ بیا ن ؟ جس پر غلام سرور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فردو س عاشق کے بیانات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کتنی ذمہ دار ہیں ۔

مزید :

قومی -