”کسی سے یہ چیز لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو واضح ہدایات جاری کر دیں

”کسی سے یہ چیز لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ...
”کسی سے یہ چیز لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو واضح ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے دوران کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان پرواضح کیا ہے کہ کسی صورت اجنبی شخص سے ملاقات نہ کریں جبکہ کسی سے تحفہ لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر جانے سے پہلے ٹیم منیجر سے اجاز لینے اور سیکیورٹی آفیسر کو آگاہ کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں جبکہ کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی گروپس کی صورت میں باہر جانے کو ترجیح دیں اور میڈیا منیجر کی اجازت کے بغیر کسی صحافی سے بات نہ کریں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی میڈیا ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کے بارے میں منفی خبروں کی تلاش میں رہتا ہے جس کے باعث ماضی میں بال ٹمپرنگ اور سپاٹ فکسنگ سمیت مختلف تنازعات سامنے آ چکے ہیں، ورلڈکپ کے دوران بھارت سمیت دنیا بھر کے صحافی بھی انگلینڈ موجود ہوں گے اور اس لئے ہی کھلاڑیوں کو زیادہ محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، گزشتہ برس لارڈز ٹیسٹ کے دوران ”سمارٹ واچز“ کا تنازع بھی سامنے آیا تھا۔

مزید :

کھیل -