اسلام آبادہائیکورٹ،دانیال عزیزکوگن اینڈکنٹری کلب داخلے سے روکنے کاحکم معطل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے دانیال عزیزکوگن اینڈکنٹری کلب داخلے سے روکنے کاحکم معطل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے گن اینڈ کنٹری کلب داخلے سے روکنے کیخلاف دانیال عزیزکی درخواست پرسماعت کی ،گن اینڈکنٹری کلب کے شریک چیئرمین نعیم بخاری نے حکم جاری کیا تھا،وکیل نے کہاکہ داخلے سے روکنے کیلئے کلب کے گیٹ پرنام اورتصویردےدی گئی۔
عدالت نے دانیال عزیزکوگن اینڈکنٹری کلب داخلے سے روکنے کاحکم معطل کردیا ،عدالت نے نعیم بخاری کودانیال عزیزکےخلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے شریک چیئرمین گن اینڈکنٹری کلب نعیم بخاری اوردیگرارکان کونوٹس جاری کردیئے ۔واضح رہے کہ دانیال عزیز 2013 سے 2018 تک گن اینڈکنٹری کلب کے ایڈمنسٹریٹررہے ہیں ۔