”غیر ملکی سرزمین پرپاکستان کو رسوا کرنے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی“ مریم نواز عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی رہنماءمریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کے بیان پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیر ملکی سرزمین پر ملک کو رسوا کرنے کی قومی و سفارتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ایرانی قیادت پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی۔
Vilifying & defaming your own country on foreign soil, sitting with foreign leaders, does not find a parallel in the national and diplomatic history. Imagine what the Iranian leadership would be thinking! pic.twitter.com/yaOhI0u4Pf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2019
اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ غیر ملکی سرزمین پر ملک کو رسوا کرنے کی قومی و سفارتی سطح پر نظیر نہیں ملتی وزیراعظم عمران خان کے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کے اعتراف پر ایرانی قیادت پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی۔