افغانستان نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
افغانستان نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ باﺅلر حامد حسن کی حیران کن طور پر واپسی ہوئی ہے۔
میگاایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت گلبدین نیب کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازائی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، داولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر داولت خان احمد زئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے ورلڈکپ کی تیاری کر رہے تھے اور ہمارا مشن میگا ایونٹ میں متاثرکن کرکٹ کھیلنا ہے، میں جانتا ہوں کہ ٹورنامنٹ میں بہت مضبوط ٹیمیں ہیں مگر ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے سکواڈ منتخب کرنے سے متعلق بہت سے چیلنجز کا مقابلہ بھی کرنا تھا لیکن ہم نے تجربے، فٹنس، ٹیم کے توازن ، حالیہ کارکردگی اور کنڈیشنز جیسے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین سکواڈ منتخب کیا ہے۔

مزید :

کھیل -