صدارتی نظام کس طرح لایا جا سکتا ہے؟ وفاقی وزیر قانون نسیم فروغ نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے، اس کیلئے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرنا ہو گی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ایک انٹرویومیں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ فی الحال وزیراعظم، کابینہ یا وزارت قانون میں قانون سازی پر غور نہیں ہو رہا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے بھی منظوری لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے بھی لایا جا سکتا ہے، صدارتی نظام آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہوگا۔
فروغ نسیم نے کہا کہ اگر عوام صدارتی نظام لانا چاہیں تو سر آنکھوں پر، عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون میں فی الوقت صدارتی نظام کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی ہے۔