لاہورہائیکورٹ،سیلزٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آرکاازخوداختیارغیرقانونی قرار

لاہورہائیکورٹ،سیلزٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آرکاازخوداختیارغیرقانونی قرار
لاہورہائیکورٹ،سیلزٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آرکاازخوداختیارغیرقانونی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سیلزٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آرکا ازخوداختیارغیرقانونی قرار دے دیا، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سیلز ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آرسیلزٹیکس وصولی کیلئے ازخوداختیاراستعمال کررہاہے،ایف بی آررجسٹرڈاورغیررجسٹرڈافرادسے سیلزٹیکس وصول کررہاہے، سیلزٹیکس قانون کے مطابق رجسٹرڈاورغیررجسٹرڈافرادالگ الگ ہیں
لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ازخود اختیار نہیں ہے، ایف بی آر غیر رجسٹرڈ افراد سے سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کر سکتا، سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر پہلے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کاروباری افراد کی سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سے قبل ٹیکس وصولی غیر قانونی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کا اطلاق تب ہوگا جب ایف بی آر کسی کاروباری پرسن کو رجسٹرڈ کرے گا۔