وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دہشتگردی واقعات کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دہشتگردی واقعات ...
وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دہشتگردی واقعات کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سری لنکاکوہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پرپاکستان کے عوام بےحدافسردہ ہیں،پاکستان اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے،دہشتگردی خطے اورپوری دنیاکیلئے خطرہ ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کاکوئی مذہب اورسرحدیں نہیں ہوتیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرممکن تعاون کرتے رہیں گے۔