سپریم کورٹ، کراچی میں ماورائے عدالت قتل پر کمیشن بنانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں 444 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر کمیشن بنانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئے اور رجسٹرار آف کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی میں 444 افرادکے ماورائے عدالت قتل پرکمیشن بنانےکی درخواست پرسماعت ہوئی ،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی ،کمیشن کے قیام کی درخواست نقیب اللہ محسودکے والداوردیگرنے دائرکی تھی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ معاملہ صرف نقیب اللہ محسودکے قتل کانہیں،یہ 444 افرادکے ماورائے عدالت قتل کامعاملہ ہے، عدالت نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے معاملے کوبعدمیں دیکھتے ہیں،پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل دیناہوں گے۔سپریم کورٹ نے درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کردیئے اوررجسٹرارآفس کودرخواست پرنمبرلگانے کی ہدایت کردی۔