وزیراعظم ہاﺅس نے عمران خان کے دورہ ایران پر دیئے گئے بیان پر وضاحت جاری کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم ہاﺅس نے عمران خان کے دورہ ایران پر دیئے گئے بیان پر وضاحت جاری کردی،وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں وزیراعظم کے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا،وزیراعظم نے بیان میں غیرریاستی عناصرکی بات کی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ غیرریاستی عناصرنے بیرونی پشت پناہی پرپاکستان میں کارروائیاں کیں،بھارتی جاسوس کلبھوشن کامعاملہ بھی اسی تناظرمیں ہے،اسی اندازمیں ایران اورافغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی،وزیراعظم نے ایران میں بلوچستان کے تازہ واقعہ کاذکرکرتے ہوئے واضح اظہارکیا ۔وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیاہے کہ اسی بنیادپروزیراعظم پورے خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بیان کاغلط مطلب لیناکسی بھی طورپرملک کے مفادمیں نہیں۔