غیرقانونی اراضی الاٹ کیس، قائم علی شاہ سماعت سے مکمل لاعلم،سماعت ختم ہونے کے بعد بھی عدالت میں خاموشی سے بیٹھے رہے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر قانونی اراضی الاٹ کیس میں کمرہ عدالت میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی ،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سماعت سے مکمل لاعلم رہے،کیس نمبر پکارنے کے باوجود قائم علی شاہ نشست پر بیٹھے رہے،کیس چلا، ملزمان اور وکلا پیش ہوئے واپس بھی چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی اراضی الاٹ کیس کی کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سماعت سے مکمل لاعلم رہے،کیس نمبر پکارنے کے باوجود قائم علی شاہ نشست پر بیٹھے رہے،کیس چلا، ملزمان اور وکلا پیش ہوئے واپس بھی چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید قائم علی شاہ پھر بھی خاموشی سے بیٹھے رہے،کافی دیر بعد وکیل کے بتانے پر قائم علی شاہ اٹھے اور عدالت سے باہر نکلے۔