لاہور میں ترقی کو ریورس گیئر لگ گیا ، اب کھوتوں سے ایسا کام کروایا جانے لگا کہ عوام اپنا سر پکڑلیں

لاہور میں ترقی کو ریورس گیئر لگ گیا ، اب کھوتوں سے ایسا کام کروایا جانے لگا کہ ...
لاہور میں ترقی کو ریورس گیئر لگ گیا ، اب کھوتوں سے ایسا کام کروایا جانے لگا کہ عوام اپنا سر پکڑلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں ہر طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عام شہری کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیاہے اور حکومت کو بھی اس معاملے پر کافی تنقید برداشت کر نا پڑ رہی ہے تاہم پٹرول کی قیمت میں اضافے نے لاہور میں ترقی کو ریورس گیئر لگا دیاہے کیونکہ سڑکوں پر چنگ چی میں موٹر سائیکل کی جگہ ” کھوتے “ فٹ کر دیئے گئے ہیں ۔
نجی اخبار ” جنگ “ کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق چنگ چی رکشہ دراصل کم کرائے میں لمبا سفر فراہم کرتاہے تاہم اب اس پر چھوٹا سفر بھی مہنگا ہو گیاہے جس کا حل چنگچی ڈرائیوروں نے نکال لیاہے کیونکہ موٹر سائیکل کی جگہ اس کے آگے گدھے لگا دیئے گئے ہیں اور مالکان کا کہناہے کہ کھوتے کی گھاس کا خرچ پٹرول کے خرچ سے کم ہے ۔مالکان کاکہناہے کہ اس کے انہیں دو فائدے پہنچے ہیں ایک تو یہ کہ لاہور کی نوجوان نسل اس پر شوق سے سفر کرتی ہے دوسرا یہ کہ گدھا فٹ کرنے سے ان کی آئے روز ہونے والے چالان سے بھی جان چھوٹ گئی ہے کیونکہ کھوتے کا چلان کرنے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -