شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت ...
شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ رشید،سی ای اوریلویزسمیت دیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پروفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعاکردی۔عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے 29 اپریل تک کی آخری مہلت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شیخ رشید، سی ای او ریلویز سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔ جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ ہرکیس میں حکومت تاریخ مانگ رہی ہے،سسٹم کیسے چلے گا؟ادارے کام نہیں کررہے صرف تاریخ مانگنے آجاتے ہیں،عدالت نے کہا کہ تین چارسیکرٹری جیل جائیں گے توپھرشایددوبارہ تاریخ نہیں مانگیں گے،عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے 29 اپریل تک کی آخری مہلت دیدی۔