مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماﺅں کی نئی جماعت ، ملکی سیاست میں تہلکہ برپا کرنے والی خبر آ گئی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماﺅں کی نئی جماعت ، ملکی سیاست میں ...
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماﺅں کی نئی جماعت ، ملکی سیاست میں تہلکہ برپا کرنے والی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کے ناراض رہنماﺅں پر مشتمل ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کیلئے کاوشوں کا آغاز کر دیا گیاہے جس میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا نام امڈ کر سامنے آیاہے اور وہ اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے  رہنماﺅں کی قیادت سے ناراضگی کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کرپشن کے کیس کے مقدمات کے پیش نظر سیاسی اور مقتدر حلقوں نے ملکی سطح پر ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس کام کو انجام دینے کیلئے کوششیں بھی شروع کر دی گئیں ہیں ۔ ماضی میں وفاقی وزیر رہنے والے سینئر سیاستدان محمد علی درانی اس نئی جماعت کی تشکیل کیلئے متحرک ہو گئے ہیں اور دونوں جماعتوں کے ناراض کارکنوں اور رہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات تک دونوں جماعتوں کی قیادت کے مستقل طور پر نااہل ہونے کا خدشہ موجود ہے جس کے باعث ان کی انتخابی طاقت بھی نہایت کمزور ہو چکی ہوگی ، ایسے میں ملک کو ایک نئی قومی سیاسی جماعت کی ضرورت ہو گی جو اس سیاسی خلا کو پر کر سکے۔محمد علی درانی اس سیاسی جماعت کے قیام کیلئے اپنے دوستوں اور دیگر ہم خیال سیاستدانوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
نئی سیاسی جماعت کیلئے تین بڑے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے جن میں ایک محمد علی درانی بھی شامل ہیں جبکہ پارٹی آئین کا مسودہ تیار کیا جا چکاہے اور پارٹی جھنڈے کیلئے کام بھی ایک اشتہاری کمپنی کو سونپ دیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ ممکنہ طور پر اس پارٹی میں وہ رہنما شامل ہوں گے جو کہ اپنی پارٹی سے ناراض ہیں اور ان کی تحریک انصاف میں بھی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -