شعیب ملک نے وریندر سہواگ کے بیان پر شاندار جواب دیدیا، جان کر ہی سہواگ بھی ’شرمندہ‘ ہو جائیں

شعیب ملک نے وریندر سہواگ کے بیان پر شاندار جواب دیدیا، جان کر ہی سہواگ بھی ...
شعیب ملک نے وریندر سہواگ کے بیان پر شاندار جواب دیدیا، جان کر ہی سہواگ بھی ’شرمندہ‘ ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک بھی وریندر سہواگ کے بیان پر میدان میں آ گئے ہیں اور کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ کیلئے ’جنگ‘ کا لفظ استعمال کرنا اچھا نہیں، پیار دوریاں ختم کرتا ہے اور نفرت فاصلے بڑھاتی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وقت سے بہت پہلے انگلینڈ جانے کا 100فیصد فائدہ ہوگا۔ ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہوں کیونکہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے اور امید ہے کہ میں اچھی کارکردگی دکھاو¿ں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کے ذاتی ایجنڈے بھی ہوتے ہیں کیونکہ کھلاڑی پرایسا وقت آتاہے جب وہ اپنا بہترین نہیں دے سکتا۔
بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں لیکن اس کیلئے ’جنگ‘ کا لفظ ٹھیک نہیں، ویسے بھی جنگ کا لفظ ہی اچھا نہیں، پیار دوریاں ختم کرتا ہے اور نفرت فاصلے بڑھاتی ہے۔

مزید :

کھیل -