”وریندر سہواگ کے بیان پر آپ کیا کہتے ہیں؟ “ چیمپینز ٹرافی کے ’چیمپین‘ فخر زمان نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بے اختیار کہہ اٹھیں ’سہواگ بھائی، اب ایسی کوئی بات نہ کرنا‘

”وریندر سہواگ کے بیان پر آپ کیا کہتے ہیں؟ “ چیمپینز ٹرافی کے ’چیمپین‘ فخر ...
”وریندر سہواگ کے بیان پر آپ کیا کہتے ہیں؟ “ چیمپینز ٹرافی کے ’چیمپین‘ فخر زمان نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بے اختیار کہہ اٹھیں ’سہواگ بھائی، اب ایسی کوئی بات نہ کرنا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ دوسری ٹیموں جیسا ہی ہو گا اور انشاءاللہ شائقین کو ٹیم لڑتے ہوئے نظر آئے گی اور چیمپینز ٹرافی کے فائنل کی طرح جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے اور قوی یقین ہے کہ نئے کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ میں ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں اس لئے ہرمیچ میں بھرپور فائٹ کریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا اپنا مزہ ہے اور پوری کوشش ہو گی کہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا کیونکہ اوپنر رنز کریں تو ٹیم کیلئے بہتر ہوتاہے۔
بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ پاک، بھارت میچ جنگ نہیں بلکہ یہ میچ بھی دوسری ٹیموں کیساتھ میچ جیسا ہی ہو گا، انشااللہ شائقین کو ٹیم لڑتے ہوئے نظر آئے گی ۔

مزید :

کھیل -