”یہ کام بالکل بھی برداشت نہ کرنا“ چیئرمین احسان مانی نے ٹیم انتظامیہ کو کھلاڑیوں سے متعلق کیا ہدایات دیدیں؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

”یہ کام بالکل بھی برداشت نہ کرنا“ چیئرمین احسان مانی نے ٹیم انتظامیہ کو ...
”یہ کام بالکل بھی برداشت نہ کرنا“ چیئرمین احسان مانی نے ٹیم انتظامیہ کو کھلاڑیوں سے متعلق کیا ہدایات دیدیں؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ٹیم مینجمنٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ٹیم مینجمنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے اور اگر کوئی کھلاڑی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے تو مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران قومی کرکٹر عمر اکمل رات تین بجے ہوٹل واپس آئے تھے جس پر انہیں جرمانے کی سزا سنائی گئی اور اسی واقعے کے تناظر میں احسان مانی نے آئندہ سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جب قومی ٹیم نے اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی تھی انہوں نے بھی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے سفیر ہیں لہٰذا کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے بدنامی کا سامنا کرنا پڑے۔

مزید :

کھیل -