سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کر دیئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس سے متعلق معاملے کا فیصلہ سنا دیاہے اور تمام ٹیکسز بحال کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران ایک اہم قانونی نکتے پر بحث ہوئی کہ کیا 184 تھری کے از خود نوٹس کیس میں ٹیکسز کے معاملات کو سنا جاسکتا ہے یا معطل کیا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر جاری کیا گیا حکم امتناع سپریم کورٹ نے واپس لے لیاہے اور موبائل کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کر دیئے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 جون کو حکم امتناع جاری کیا تھا جسے آج واپس لے لیا گیاہے ۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی ۔