” وہ آپ کیا کہتے تھے بڑا عہدہ ، چھوٹا آدمی “ صاحبہ کہنے پر بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو بہترین جواب دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صاحبہ کہے جانے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہترین جواب دے دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’ صاحبہ‘ کہا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا ’ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح کسی پرچی پر نہیں آیا، پی پی اور ن لیگ نے 10 سال میں ملک پر 24 ہزار ارب کا قرض چڑھایا، قوم مطمئن رہے تمام کرپٹ لوگوں کا اکیلے ہی مقابلہ کروں گا‘۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیرا عظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں کہا ’ وہ آپ کیا کہتے تھے بڑا عہدہ ، چھوٹا آدمی ‘۔ بلاول بھٹو نے اس جواب کے ساتھ ’ پی ایم سلیکٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
What was that about small men in big offices? #PMSelect
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 24, 2019
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے بارے میں ایک ٹویٹ میں یہ بات کہی تھی۔ ’ بھارت کو امن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی لیکن بھارت کے منفی اور تکبربھرے جواب پرمایوسی ہوئی ، میں نے ساری زندگی چھوٹے آدمیوں کو بڑے عہدوں پر براجمان ہوتے دیکھا جس میں وژن اور بڑے پیمانے پر دیکھنے کی صلاحیت کا فقدان پایا جاتا ہے‘۔
بلاول بھٹو صاحبہ ????????
— Salman. ⑃ (@SalmanNaseer) April 24, 2019
Imran Khan's answer to Bilawal (for the first time) and how to buy Maulana Diesel. pic.twitter.com/5RUIbCfphc