سری لنکا بم دھماکوں میں 300 سے زائد لوگوں کو ہلاک کر کے کس چیز کا بدلہ لیا؟ انتہائی تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

سری لنکا بم دھماکوں میں 300 سے زائد لوگوں کو ہلاک کر کے کس چیز کا بدلہ لیا؟ ...
سری لنکا بم دھماکوں میں 300 سے زائد لوگوں کو ہلاک کر کے کس چیز کا بدلہ لیا؟ انتہائی تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سری لنکا میں پے درپے متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں 321افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے اور اس نے یہ کارروائی کرکے کس چیز کا بدلہ لیا؟ اس حوالے سے انتہائی تشویشناک تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سری لنکا کے وزیردفاع روان وجیواردڈین نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق داعش نے یہ کارروائی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے کی۔
شدت پسند تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو اور ایک تصویر جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان خودکش حملہ آوروں کو تنظیم سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ تصویر میں تمام 7حملہ آور اپنے ایک کمانڈر کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ کمانڈر ممکنہ طور پر مولوی زہران ہاشم ہے جو نیشنل توفیق جماعت کا سربراہ ہے۔ ویڈیو اور تصویر میں تمام حملہ آوروں نے منہ ڈھانپ رکھا ہوتا ہے جبکہ مولوی زہران کا چہرہ نمایاں ہوتا ہے۔ یہ تصویر او رویڈیو داعش کی نیوز ایجنسی ’اعماق‘ نے جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں 45بچے شامل ہیں جبکہ ان میں 500سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔