وہ آدمی جس کا ووٹ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ’مہنگا‘ ہے

وہ آدمی جس کا ووٹ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ’مہنگا‘ ہے
وہ آدمی جس کا ووٹ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ’مہنگا‘ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ان دنوں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ایسے میں وہاں گزشتہ دنوں ایک ایسا ووٹ ڈالا گیا کہ جسے آپ دنیا کا مہنگا ترین ووٹ کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس شخص کا ووٹ ڈلوانے کے لیے سپیشل عملہ 70کلومیٹر تک چل کر اس کے پاس گیا اور ووٹ ڈلوایا۔ دی گارڈین کے مطابق یہ 69سالہ بھارت داس درشن داس نامی شخص ہے جو ایک ہندو پنڈت ہے اور ریاست گجرات میں آبادی سے 70کلومیٹر دور جنگل میں رہائش پذیر ہے۔ وہ شاذ و نادر ہی آبادی میں آتا ہے اور وہیں جنگل میں موجود ایک مندر میں رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت داس کا ووٹ لینے کے لیے چار افراد پر مشتمل پولنگ عملہ ایک پولیس آفیسر کے ساتھ سفر کرکے اس کے پاس پہنچا اور اس کا ووٹ ڈلوایا۔ واضح رہے کہ ریاست گجرات کے اس جنگل کا کل رقبہ ساڑھے تین سو مربع کلومیٹر ہے اور اس میں انسانوں کی نقل و حمل کم ہی ہوتی ہے کیونکہ یہ شیروں کی آماجگاہ ہے۔ اس جنگل میں 600ایشیائی شیر رہتے ہیں جو اس نسل کے آخری شیر ہیں جو زندہ رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات 11اپریل کو شروع ہوئے جو مرحلہ وار 19مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ 23مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوں گی اور اگلے روز نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔