سیرل المیڈا کیلئے صحافتی دنیا کے سب سے بہترین اعزاز کا اعلان

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے انگریزی اخبار روزنامہ ڈان سے تعلق رکھنے والے صحافی سیرل المیڈا کو ورلڈ پریس فریڈم ہیرو کا ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا گیا ۔
صحافتی آزادی کیلئے کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ (آئی پی آئی) نے پاکستانی صحافی سیرل المیڈا کو 71 واں ورلڈ پریس فریڈم ہیرو کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
IPI and @forfreemedia today are proud to announce @dawn_com editor and columnist Cyril Almeida (@cyalm), who faces treason charges for his tenacious coverage of militancy in #Pakistan, as IPI's 71st World Press Freedom Hero.
— IPI (@globalfreemedia) April 24, 2019
More: https://t.co/vvEvFfIkJg pic.twitter.com/PLjwlmvH0f
1950 سے صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم آئی پی آئی کی جانب سے سیرل المیڈا کو یہ ایوارڈ 5 جون کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں تنظیم کے سالانہ ورلڈ کانگریس اینڈ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دیا جائے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیرل المیڈا کو یہ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
Congratulations @cyalm
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 24, 2019
خیال رہے کہ سیرل المیڈا نے 2016 میں سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی کے بارے میں ایک خبر دی تھی جسے بعد ازاں ’ڈان لیکس‘ کا نام دیا گیا اور اسے قومی سلامتی کے خلاف قرار دیا گیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران بھی سیرل المیڈا نے نواز شریف کا اسی طرز کا ایک اور انٹرویو بھی کیا تھا ۔