وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘کہنے پر سوشل میڈ یا میںبحث جاری ہے اور اس بیان پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔اب اس حوالے سے مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم میان محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلاول بھٹو کو صاحب کے بجائے صاحبہ کہنے پر کڑی تنقیدکی۔مریم نواز شریف نے اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے پراپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قراردیا ہے۔
Absolutely disgusting. Odious. https://t.co/Xe5KIJ7rPw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 24, 2019