سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کے خلاف نیوزی لینڈ اور فرانس مل کر کام کریں گے

ویلنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور فرانس سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ فرانسیسی صدر امانوئیل ماکروں کے ہم راہ مئی میں عام رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔ مارچ کی 15 تاریخ کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد آرڈرن نے کئی طرح کے اقدامات کیے ہیں اور سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی ترویج کی روک تھام کے لیے ان کا یہ بیان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔