فوج اقتدار سے چمٹی رہی توملین مارچ کریں گے،سوڈانی اپوزیشن کی دھمکی

فوج اقتدار سے چمٹی رہی توملین مارچ کریں گے،سوڈانی اپوزیشن کی دھمکی
فوج اقتدار سے چمٹی رہی توملین مارچ کریں گے،سوڈانی اپوزیشن کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں مظاہرین کے رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملک کے فوجی حکمرانوں نے ان کے مطالبات نہ مانے اور اقتدار سویلین انتظامیہ کو نہ سونپا گیا، تو وہ عام ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق  ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اپوزیشن  رہنما صدیق فاروق نے کہا کہ اگر ملکی فوج عبوری حکومت سے الگ نہیں ہوتی، تو وہ ملین مارچ اور ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں بڑے عوامی مظاہروں کے بعد سوڈان میں برسوں تک حکومت کرنے والے عمر البشیر کا اقتدار ختم ہو گیا تھا، تاہم تب سے اقتدار عبوری طور پر ملکی فوج کی ایک کونسل نے اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔