”مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں صورتحال تبدیل کرسکتی ہے“، شہزاد اقبال کا دعویٰ

”مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں صورتحال تبدیل کرسکتی ہے“، ...
”مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں صورتحال تبدیل کرسکتی ہے“، شہزاد اقبال کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہاہے کہ اس وقت نمبر گیم کا خطرہ بھی ہے کیونکہ تحریک انصاف کوپنجاب اسمبلی میں معمولی اکثریت حاصل ہے ،نئے وزیر اعلیٰ کے چناﺅکے موقع پر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر صورتحال کوتبدیل بھی کرسکتی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پر ایک ایسا وزیر اعلیٰ لگا دیا گیا ہے کہ جب سے وہ کرسی پر بیٹھے ہیں تو ان کے ساتھ ایک وینٹی لیٹر بھی لگا دیا گیا ، تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سب کو کہا گیاہے کہ آپ نے عثمان بزدار کا دفاع کرناہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تو عمران خان عثمان بزدار کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں، اس وقت نمبر گیم کا خطرہ بھی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں معمولی اکثریت حاصل ہے ،نئے وزیر اعلیٰ کے چناﺅکے موقع پر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر صورتحال کوتبدیل بھی کرسکتی ہے ، اس لئے عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے میں ایک یہ معاملہ بھی آڑے آرہاہے ۔

مزید :

قومی -