تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر صحت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر صحت سندھ سے استعفیٰ کا ...
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر صحت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر صحت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں عذرا پیچوہو کے استعفے کے مطالبے پر قرارداد جمع کرا رہے ہیں کیونکہ دارلصحت کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، معصوم بچی نشوا کے جان کی قیمت کیاصرف پانچ لاکھ روپے ہے؟ عصمت ہسپتال میں شفا لینے جاتی ہے اور موت لیکر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھوپو سے ہم پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں؟بلاول بھٹو سے پوچھتے ہیں کہ ان کے سرکاری ہسپتالوں سے لاشیں کیوں نکل رہی ہیں ؟حلیم عدال شیخ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رکن نے ہیڈ فون توڑ کر مارا ۔انہوں نے صحافیوں کو وہ ٹوٹا ہواہیڈ مائیک دکھایا اور کہا کہ وزیر پارلیمانی امور مکیش چالہ نے اذان تک کا احترام نہیں کیا وہ ایوان میں دھمکیاں دیتے رہے ۔