عدلیہ کا کام ٹیکس معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے :مجیب الرحمان شامی

عدلیہ کا کام ٹیکس معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے :مجیب الرحمان شامی
عدلیہ کا کام ٹیکس معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ عدلیہ کا کام ٹیکس کے معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے ، موبائل فونز کارڈ پر ٹیکس کی مد میں ایک سو ارب روپے کی آمد ن ہوتی تھی،اس پر ٹیکس ختم کرنے سے نقصان ہواہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عدلیہ کا کام ٹیکس کے معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے ، موبائل فونز کارڈ پر ٹیکس کی مد میں ایک سو ارب روپے کی آمد ن ہوتی تھی،اس پر ٹیکس ختم کرنے سے نقصان ہواہے جس سے حکومت اپنا ریونیواکٹھا کرنے کاہدف مکمل نہیں کرسکی ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پھبتیوں سے گریز کرنا چاہئے ، وہ اب اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں بلکہ وزیر اعظم پاکستان ہیں ، ان کی پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پھبتیوں کے جواب میں پھبتیاں کس سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سخت الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں تو پھر مزید سخت الفاظ کا دروازہ کھلتاہے ، اس لئے اس معاملہ کو زیادہ نہیں کھینچنا چاہئے ۔

مزید :

قومی -